ممبئی بم دھماکے کیس، سنجے دت 18 اکتوبر کو عدالت میں طلب:

پیر 16 اکتوبر 2006 23:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) ممبئی بم دھماکوں کے کیس کی سماعت کرنے والی بھارتی ٹاڈا عدالت نے اداکار سنجے دت کو بدھ کے دن عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ جج پی ڈی کوڈے نے سنجے دت کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جج نے سنجے دت کو فلمی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے رکھا ہے تاہم جب تک عدالت کا کوئی فیصلہ نہیں آ جاتا سنجے کے لئے یہ وقت شدید ذہنی دباؤ کا ہے۔ سنجے دت کو 1993ء میں ممبئی بم دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب ان کا کیریئر عروج پر تھا۔ سنجے کو ایک ایسی کلاشنکوف رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو اس کنسائنمنٹ میں لائی گئی تھی جو ممبئی بم دھماکوں کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :