امن کا نوبل انعام جیتنے والے محمد یونس نے سیاسی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔۔ ۔۔ضرورت پڑنے پر سیاسی جماعت بھی بنائیں گے، محمد یونس

بدھ 18 اکتوبر 2006 11:43

امن کا نوبل انعام جیتنے والے محمد یونس نے سیاسی تحریک چلانے کا اعلان ..
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) بنگلہ دیش کے امن کانوبل انعام جیتنے والے محمد یونس نے سیاسی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہئوے کہاکہ عام انتخابات میں مخلص اور قابل امیدواروں کو تلاش کرنے کے لئے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا روانگی سے قبل ڈھاکہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ سیاسی جماعت بھی بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ عام انتخابات کے لئے عبوری انتظامیہ کا سربراہ بننا پسند نہیں کریں گے۔