مسقط سےبے دخل کئے گئے چھ سو پاکستانی کراچی پہنچ گئے، ایف آئی اے نے تمام افرادکو حراست میں لے لیا

بدھ 18 اکتوبر 2006 12:47

مسقط سےبے دخل کئے گئے چھ سو پاکستانی کراچی پہنچ گئے، ایف آئی اے نے تمام ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) مسقط سے بیدخل کئے گئے چھ سو پاکستانی لانچ کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔ ایف آئی اے پاسپورٹ سیل نے تمام افراد کو حراست میں‌لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ خلاف کارروائی کے بعد انہیں‌باقاعدہ گرفتار کرکے ان کےمقامی شہروں میں‌ایف آئی اے کے حوالے کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونیوالے افراد کا کہنا ہے کہ چھ سو پاکستانی ملک کے مختلف شہروں سے روزگار کی تلاش میں بلوچستان اور ایران کے سمندری راستے مسقط گئے تھے۔ جہاں غیر قانونی طور پر مسقط میں داخل ہونے کے جرم میں‌ گرفتار کرلیاگیا تھا۔ چند روز مسقط سے آنے والے سو سے زائد افراد کے ایف آئی اے کی حراست سے فرار ہونے پر پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :