امریکہ کی جاپان کو ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی صورت میں دفاع کرنے کی پیش کش

بدھ 18 اکتوبر 2006 20:55

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2006ء) امریکا کی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے پابندیوں کے فوری اور موثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ امریکا جاپان کے دفاع سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے گا کونڈو لیزارائس ٹوکیو میں جاپانی وزیر خارجہ تاروآسو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہاکہ امریکا شمالی کوریا کے ایٹمی تجربہ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کو بڑھانا نہیں چاہتا بلکہ اس کی خواہش ہے کہ یہ بحران ختم ہو جائے امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں کے متعلق کہاکہ ان پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کی ناکا بندی یا اسے تنہاء نہیں کرنا ہے انہوں نے جاپان کے دفاع کیلئے باہمی دفاعی معاہدے کاذکر کرتے ہوئے امریکا کے وعدوں کو دوہرایا کونڈو لیزا رائس کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کی طرف سے لاحق خطرے کے پیش نظر جاپان کے دفاع کیلئے کئے گئے وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :