گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین ریئر ایڈ مرل چوہدری احسان الحق نے اپنا استعفیٰ ۔ وزیر اعظم کو بھجوا دیا

جمعرات 19 اکتوبر 2006 17:58

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) گودار پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین ریئر ایڈ مرل چوہدری احسان الحق نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے گوادرپورٹ پر ناقص کارکردگی کے پیش نظر چیئر مین پورٹ اتھارٹی ریئر ایڈ مرل چوہدری احسان الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفی وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی نے استعفی دینے کی وجہ خرابی صحت لکھی ہے لیکن حقیقت میں چیئر مین شپ سے برطرف نہیں ہونا چاہتے تھے چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ ضیاء الرحمان پر ڈالتے رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری نے ان کے اختیارات محدود کئے ہوئے تھے اور گوادر پورٹ اتھارٹی کی تمام گاڑیاں اور سٹاف اسلام آباد منگوا لیا گیا تھا جس کی وجہ سے کام تیزی سے نہ کیا جاسکا ۔