ماضی میں بیت المال زکواة اور سماجی بہبود کے فنڈزکا غلط استعمال کیا گیا ۔گورنرپنجاب

جمعرات 19 اکتوبر 2006 17:58

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) گورنرپنجاب لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد مقبول اوروفاقی وزیر سماجی بہبودوخصوصی تعلیم زبیدہ جلال نے کہاہے کہ صدر پرویزمشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز کی قیادت میں عام آدمی کو ریلیف فراہمی کے جامع پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کے ثمرات ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تک پہنچ رہے ہیں ماضی میں بیت المال زکواة اور سماجی بہبود کے فنڈز غلط استعمال کیے گئے جو آج بھی عوام کے سامنے سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں موجودہ حکومت نے فنڈز کے شفاف استعمال کی روشن بنے ہوئے ہیں موجودہ حکومت نے فنڈز کے شفاف استعمال کی روشن مثال قائم کی ہے جس سے غربت کے خاتمے میں کمی آئی ہے وہ جمعرات کو راولپنڈی سٹیڈیم میں غریب عوام میں عید پیکج کی تقسیم اور تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے گورنر خالد مقبول نے کہاکہ میں نے خودوزیر اعظم کو لاہور میں اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کرکے ہمیں عزت اور توقیر دی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی انسان دوستی پر قوم کو فخرہے وزیر اعظم شوکت عزیز اور صدر مشرف کی قیادت میں ملک تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دورسے گزررہاہے انہوں نے کہاکہ عام آدمی کامعیار زندگی بہتر ہوا ہے عوام کو ریلیف مل رہا ہے سماجی ترقی کی رفتارتیز ہوئی ہے گورنر پنجاب خالدمقبول نے کہاکہ غربت کے خاتمے کے لیے بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں مگرغربت ابھی معاشرے میں موجود ہے غربت اپنی بھیانک ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ خوشحالی بنک زرعی ترقیاتی بنک بیت المال اہم کرداراداکررہے ہیں زکواة کا پیسہ بھی لوگوں کو مل رہا ہے وسائل توپہلے موجود بھی موجود تھے مگر وہ پیسہ ماضی میں غلط استعمال ہوتارہاہے جو آج عوام کے سامنے سوالیہ نشان بناہوا ہے گورنر پنجاب خالد مقبول نے کہاکہ راولپنڈی کے عوام کو وزیر اعظم کی جانب سے عید کا پیکج دینے پر مبارکبادپیش کرتاہوں اور ہم وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو عید مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے راولپنڈی میں تعمیر وترقی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے باہمی اشتراک عمل سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہے جس سے تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغازہوا ہے اور حکومت ہرشعبے میں انقلاب لارہی ہے جس سے عوام واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں اور انہیں زندگی کے ہرعمل میں ریلیف مل رہا ہے۔

وفاقی وزیر خصوصی تعلیم وسماجی بہبود بیگم زبیدہ جلال نے کہاکہ ترقی کے ثمرات کی منصفانہ تقسیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے لاکھوں لوگ غربت کی نچلی سحط پر زندگی بسر کررہے ہیں ان کی بحالی کے لیے پاکستان بیت المال اہم کردار ادارہا ہے اور معاشرے کے محروم افراد تک قومی ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کے منصوبوں کے ثمرات 1.5ملین خاندانوں تک پہنچ چکی ہے حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق غربت میں نمایاں کمی ہوئی ہے پاکستان بیت المال ملک کے غریب عوام کے درمیان مالیاتی تقسیم میں اہم کردار اداکررہاہے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جارہاہے صدر مشرف نے خوشحالی پاکستان پروگرام کی بنیادرکھی ہے سماجی خدمت اور خصوصی تعلیم کے حوالے سے بیت المال اہم کردار اداکررہا ہے اب تک غریب عوام میں13ارب روپے تقسیم کیے جاچکے یہں غربت کے خاتمے کے لیے نئے ترقیاتی منصوبے بنائے جارہے ہیں ان منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

ضلع ناظم راولپنڈی راجہ جاوید اخلاص نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ حکومت صدر مشرف اور وزیراعظم کے ویژن کو تیزی سے آگے بڑھانے میں کوشاں ہے تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی کے لیے راولپنڈی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے پانچ ارب روپے کی لاگت سے انوائرنمنٹل امپرومنٹ منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت کی گرانٹ سے ایک ارب 22کروڑ روپے کی لاگت سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی 6رویہ بنانے کے منصوبے پر جلد کام شروع ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم روڈ کی ازسرنوتعمیرکے منصوبے کا سنگ بنیاد ہم وزیر اعظم شوکت عزیز سے رکھوائیں گے ضلع ناظم نے کہاکہ راولپنڈی اٹک جہلم اور چکوال میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے وزیر اعظم کے رمضان پیکج سے غریب عوام کو عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے حکومت پنجاب بھی راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈزفراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :