عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2796 ہوگئی

پیر 23 اکتوبر 2006 11:38

بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) عراق پر امریکی حملے سے لے کر اب تک مرنے امریکی فوجیوں کی تعداد 2796 ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق پر مارچ 2003ء پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک جھڑپوں‘ تشدد کے واقعات ‘ بم دھماکوں اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 2796 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سات سویلین فوجی افسران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کے علاوہ عراق میں اتحادی افواج میں سے برطانوی فوج کے 119‘ اٹلی کے 33‘ یوکرائن کے 18‘ پولینڈ کے 17‘ بلغاریہ کے 13‘ سپین کے 11‘ ڈنمارک کے 6 ‘ السلواڈور کے 5‘ سلواکیہ کے 3‘ اسٹونیا‘ ہالینڈ اور تھائی لینڈ کے دو دو جبکہ آسٹریلیا‘ ہنگری‘ قازقستان‘ لٹویا اور رومایہ کا ایک ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :