پاکستان انسداد دہشت گردی میکنزم کی تشکیل کے حوالے سے اپنی تجاویز خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں پیش کرے گا۔خورشید قصوری

منگل 24 اکتوبر 2006 15:25

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے مشترکہ میکنزم کی تشکیل کے حوالے سے اپنی تجاویز اگلے ماہ ہونے والے پاک بھارت خارجہ سیکرٹری کے مذاکرات میں پیش کر ے گا۔

(جاری ہے)

ایک انگریزی روزنامہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے میکنزم کے وسیع فریم ورک پر رسمی گفتگو اگے ماہ کے خارجہ سیکرٹری مذاکرات کے ایجنڈ ے پر ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان تجویز پیش کرے گا کہ اس میکنزم کی بربراہی دونوں ممالک کے ایڈیشنل سیکرٹریز کریں اور اس میں دونوں ممالک کے دو دو متعلقہ اشخاص اس میں شامل ہونے چاہیں۔وزیر خارجہ نے مشترکہ انسداد دہشت گردی میکنزم کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے خدشات کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا۔