ڈینگی فیور پر مکمل کنٹرول کیا جا چکا ہے ۔سید انور محمود،ملک میں 596 مریضوں کے مثبت ٹیسٹ ملے ہیں، مجموعی طور پر 2009 کیس رپورٹ کئے گئے، وفاقی سیکرٹری صحت کی عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کے ہمراہ پریس کانفرنس
اتوار 29 اکتوبر 2006 17:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کل تک 27 اموات ہوئی ہیں جن میں سے 24 کراچی اور 3 اندرون سندھ میں اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ڈینگی فیور کی وجہ سے شرح اموات 7 فیصد تھی لیکن رواں سال کم ہو کر 1.3 فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں ڈینگی فیور کے 228 متاثر مریض زیر علاج ہیں جبکہ 158 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں 127 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 41 مریضوں کے کیس ٹیسٹ کے بعد مثبت نکلے جبکہ اسلام آباد میں 79 کیس رپورٹ ہوئے اور 30 مریض مثبت قرار پائے اس طرح جڑواں شہروں میں 71 افراد ڈینگی فیور سے متاثر ہوئے لیکن اس وجہ سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں اب بھی 28 ڈینگی فیور کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ 26 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور لاڑکانہ میں 1735 کیس ہوئے اس بخار کو روکنے کیلئے ڈبلیو ایچ او ہماری پوری مدد کر رہا ہے اور مزید ایک ہزار ٹیسٹ کٹس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے محکمہ ریلوے اور پی آئی اے کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے کارگو جہازوں اور مال بردار بوگیوں میں بھی اسپرے کریں تاکہ بخار کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے بخار پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کو کوئی اضافی بجٹ نہیں دیا جبکہ مقامی حکومتیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.