پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف

پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کیلئے بہتر کیا ہے، کرسٹالینا جارجیوا

اتوار 28 اپریل 2024 16:20

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پہلی سہہ ماہی میں چین کی کارکردگی توقعات سے بڑھ کر اچھی رہی ،پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کے دو پیغامات ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہاکہ پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کیلئے بہتر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے، انڈونیشیا، ملائیشیا، انڈیا جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چین کی کارکردگی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی، بعض ممالک جیسیکہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہاکہ کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے، کورونا کی وبا کے باعث دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے باعث معاشی نقصان سے کم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔کرسٹا لینا جارجیوا نے کہاکہ ہمارے لیے اس وقت تین ترجیحات ہیں، اول ترجیح یہ ہے جن ملکوں میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اسے ٹارگٹ تک لایا جائے، کسی حدتک مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم کام باقی ہے۔