اسرائیل کا فلسطینی کے علاقے غزہ پر راکٹ حملہ، ایک فلسطینی شہید ،9 زخمی

پیر 20 نومبر 2006 12:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) اسرائیل کا فلسطین کے علاقے غزہ پر راکٹ حملہ،1 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔ ایک عرب ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شہر میں ایک کار پر میزائل فائر کیا جس کی وجہ سے کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

حملے میں حماس کے 7 کارکن سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔