پی آئی اے سے باریش ملازمین کی جبری رخصت، سینٹ نے وزیر دفاع کو طلب کر لیا

پیر 27 نومبر 2006 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء) پی آئی اے کی طرف سے باریش ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے اورنوکریوں سے فارغ کرنے کے معاملے پر سینٹ نے وزیردفاع راؤ سکندر اقبال کو (آج) منگل کو ایوان میں طلب کر لیا ہے پیر کو متحدہ مجلس عمل کے سینیٹر خالد محمود سومرو اور حکومتی سینیٹر پری گل آغا سمیت دیگر اراکین نے مذکورہ معاملے کو ایوانمیں اٹھایا اور اس بارے میں شدید احتجاج کیا جس پر ڈپٹی چیئر مین سینٹ جان محمد جمالی نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنگین ہے اور وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال آج منگل کو ایوان میں اس بارے میں وضاحت پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :