پاکستان کی ایک تہائی آبادی انڈین گانوں کو باقی سب پر ترجیح دیتی ہے۔ گیلپ سروے

جمعہ 1 دسمبر 2006 16:16

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01دسمبر2006 ) بے شک انڈین موسیقی ابھی تک پاکستانیوں میں کافی مشہور ہے مگر گزشتہ 25 سالوں میں یہاں صرف انڈین گانوں کو سننے والوں کی تعداد میں کمی آ گئی ہے یہ نتائج گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے سے سامنے آئے سروے سے معلوم ہوا کہ پاکستان کی تقریبا ایک تہائی آبادی انڈین گانوں کو سب پر ترجیح دیتی ہے جبکہ ایک چوتھائی سے کم آبادی پاکستانی گانوں کو باقی گانوں پر ترجیح دیتی ہے اور 38 فیصد لوگ دونوں انڈین اور پاکستانی گانے سننا پسند کرتے ہیں یہی سروے 1980ء سے گیلپ پاکستان نے کئی مرتبہ کیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ 1980ء میں صرف انڈین گانوں کو 54 فیصد پاکستانیوں نے ترجیح دی یہ تعداد 2000 میں گر کر 50 فیصد تک پہنچ گئی اور پھر 2006ء میں یہ تعداد اور گر کر 37 فیصد تک ہو گئی ہے 1980ء سے 2000ء تک صرف پاکستانی گانے سننے والوں کی تعداد تقریبا دگنی ہو کر 27 فیصد سے 42 فیصد تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2006ء میں یہ تعداد گر کر 19 فیصد تک ہو گئی ہے اور لوگوں میں دونوں انڈین اور پاکستانی گانے سننے کا رحجان بڑھ گیا ہے جس کی وجہ تجزیہ نگاروں کی نظر میں پاکستان میں گزشتہ چند عرصے سے کیبل اور سیٹلائٹ پر چینلز دیکھنے کا بڑھتا ہوا رحجان ہے جو پاکستانی اور انڈین گانوں میں فرق ختم کرنے کا باعث بن رہا ہے یہ سروے گیلپ پاکستان نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں سائنسی طور پر منتخب 1200 سے زائد جوابدہندوں سے سے کیا جن میں مختلف عمر آمدنی اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے مرد اور عورتوں کی نمائندگی تھی-

متعلقہ عنوان :