نسواں بل مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے،مولانا فضل الرحمن

منگل 5 دسمبر 2006 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر۔2006ء) متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ حقوق نسواں بل کی منظوری مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس کی دیوار کے ساتھ بم رکھتے ہوئے وفاقی ایجنسی کا نائب قاصد پکڑا گیا ہے جسے ادارے کے اعلیٰ آفیسر نے پولیس سے چھڑا کر غائب کر دیا ہے۔

گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے یہاں جاری اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کی اقتصادی پالیسیوں اورمعاشی ایجنڈہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے وہ مغرب کی حمایت کر کے قانون شکنوں کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مغرب اسلام پر مختلف حملے کر رہا ہے۔ تحفظ حقوق نسواں بل مغربی ایجنڈے کی تکمیل ہے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کی رپورٹ نے حکومتی معاشی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا ہے صدر وردی میں رہ کر جمہوریت کی بات کرتے ہیں ان کی بات کون مانے گا۔ حالیہ اجلاس میں مشاورت کے بعد اپنا نقطہ نظر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے ہمیں انتہاء پسندی کا طعنہ دینے والے خود انتہاء پسند ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وفاقی خفیہ ایجنسی کا نائب قاصد پشاور میں وزیر اعلیٰ سرحد ہاؤس کی دیوار کے ساتھ بم لگاتے ہوئے پکڑا گیا ہے جسے محکمے کے اعلیٰ آفیسر نے پولیس سے اپنی تحویل میں لے کر غائب کر دیا ہے۔ وفاقی ایجنسی ایسی کارروائیوں میں ملوث ہے ہمیں اب پرانا چور بھی مل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :