افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 20:36

افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لے کر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا، ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے فی کس میں نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :