اتصالات کا بھارتی شہری کو یوفون کا صدر بنانے کا فیصلہ

پیر 11 دسمبر 2006 17:52

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) اتصالات کی طرف سے یوفون کے مستعفی ہونے والے صدر بابر خان کی جگہ بھارتی نژاد کو تعینات کرنے کا فیصہ کر لیا گیا ہے پی ٹی سی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ اتصالات انتظامیہ یوفون کے صدر کے عہدے پر بھارتی نژاد اپنے ایک افسر کو تعینات کررہی ہے جو اس وقت دوبئی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ٹیلی کام کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں یوفون کے نئے سربراہ جنوری میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے نئے سربراہ کے آنے تک یوفون کے مستعفی صدر بابر خان کام کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :