افغانستان کا اصل مسئلہ طالبان نہیں۔ پاکستان ہے ، حامد کرزئی۔۔ پاکستان افغانستان کو تابع کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس کے اصل سرچشمہ تک پہنچ لڑنا ہو گا۔ دہشت گردوں کو افغانستان آنے سے نہیں روک سکتا۔ صحافیوں سے گفتگو
بدھ 13 دسمبر 2006 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان جس پڑوسی ملک کی مدد سے اقتدارمیں آئے تھے اب بھی انہیں اس کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں سمجھتے البتہ اگر طالبان سے بات کرنی ہے تو پاکستان سے بات کرنا ہو گی۔ حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں صرف دہشت گردی کی علامتوں کے خلاف جنگ ہو رہی ہے اور اس کی جڑوں تک نہیں پہنچا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ محسوس کر رہے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے دہشت گردی کے اصل سرچشموں تک پہنچ کر لڑناہو گا۔ افغان صدر نے کہا کہ وہ افغانستان میں آنے والے دہشت گردوں کو نہیں روک سکتے اور نہ ہی اتحادی فوجوں کو دہشت گردوں پر بمباری سے روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کو تابع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہی افغانستان کو طالبان مزاحمت سے بچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنے تابع نہیں کر سکتا انہوں نے صدر مشرف کو اس حوالے سے بتایا کہ ہمیں اور ہمارے ملک میں غصہ ہے۔ حامد کرزئی نے گزشتہ روز پاکستان پر طالبان کی مدد کا الزام عائد کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اس الزام کو متعدد بار مسترد کر چکا ہے اور کرزئی کا یہ بیان سابقہ تمام بیانات سے سخت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.