نیٹو اور امریکی افواج کو فورا افغانستان سے نکالا جائے ،حقوق نسواں اور حسبہ بل کو مخالفین سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ پی اے پی سرحد

جمعہ 15 دسمبر 2006 18:35

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15دسمبر2006 ) پاکستان عوامی پارٹی (پی اے پی)کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر حسین تاج منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری نثار اعوان ،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد زادہ، نائب صدر محمد منجرا خان، حاجی محمد آمین ، سیکرٹری مالیات عظیم گل مظلوم سمیت دیگر تمام عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ ملک بھر میں مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیاگیا اجلاس میں حقوق نسواں بل اور حسبہ بل کو متنازعہ بنانے کی بجائے سپریم کورٹ میں لے جانے کیلئے دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا اجلاس سے ایک متفقہ قرار داد منظور کی جسمیں کہا گیا کہ سرحد کے آر پار پختونوں کے قتل عام کی مزمت کی اور کہا کہ افغانستان میں کرزئی کی سرپرستی میں امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج پختون قوم کی نسل کشی کررہی ہے اور اتحادی افواج کی جھولی میں بیٹھی شمالی اتحاد پاکستان میں خودکش حملوں کے ذریعے صوبہ سرحد میں فسادات کررہی ہیں قرار داد میں نیٹو اور امریکی افواج کو فورا افغانستان سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا اور اسلامی ممالک کی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ اور شمالی اتحاد کے پھٹو کرزی کی بجائے سیاسی اور انتظامی لحاظ سے پختونوں کا موثر رول دئے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعمبیر نہیں ہوگا پی اے پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ افغانستان کے بے گناہ پختونوں کا قتل حامد کرزئی شمالی اتحاد کے ایماء پر امریکی افواج سے کروارہے ہیں حسین تاج نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی مساوات کا نظام لانے کلئے پی اے پی جدوجہد کررہی ہے اجلاس میں پاکستان عوامی پارٹی کے مرکزی سربراہ فانوس گوجر کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔