بھارت ‘ نئے سال کی شروعات ‘ مقبوضہ کشمیر میں پہلا پولیو کیس‘ ملک بھر میں 4نئے کیس رجسٹرڈ

ہفتہ 6 جنوری 2007 13:14

جموں ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06جنوری2007 ) بھارت میں کئی سالوں سے جاری پولیو کے خاتمے کی مہم کے باوجود نئے سال کے آغاز پر مقبوضہ کشمیر میں جموں کے نزدیک پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے وزارت صحت کے حکام شدید تشویش کا شکار ہیں اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی 2007ء کے آغاز پر 14نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارت ‘ افغانستان ‘ پاکستان اور نائجیریا میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پولیو کے مریض ہیں ۔ گزشتہ سال بھارت میں 625 کیس رجسٹرڈ ہوئے تھے۔