چین، پولیس کیساتھ جھڑپ میں18مبینہ دہشت گرد ہلاک، 17 گرفتار

پیر 8 جنوری 2007 20:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2007ء) چین میں پولیس نے ایک جھڑپ میں 18 مبینہ دہشت گردوں کوہلاک اور 17کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین میں پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس دوران 18 مبینہ دہشت گردہلاک ہوئے اور 17کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ چین کی پبلک سیکیورٹی کے محکمے کی ترجمان نے بتایا کہ جھڑپ چین کے شمال مغربی علاقے میں ہوئی جس میں 18دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے مبینہ ٹریننگ کیمپ کو بھی تباہ کردیا گیا جبکہ پولیس نے 17افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :