جسٹس بالا کرشن بھارت کے پہلے دلت چیف جسٹس بن گئے

پیر 15 جنوری 2007 13:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2007ء) بھارت میں جسٹس کونکپاکیل گوپی ناتھن بالا کرشن نے چیف جسٹس آف انڈیا کا حلف اٹھا لیا بھارتی صدر ڈاکٹر عبد الکلام نے ان کا حلف لیا وہ بھارت کے پہلے دلت چیف جسٹس ہیں 61سالہ بالا کرشن بھارت کے 37 ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں ان کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے ۔