مائیکل وان صحت یاب ہوگئے،نیوزی لینڈ کیخلاف اگلے میچ میں کھیلیں گے

پیر 5 فروری 2007 14:08

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2007ء) انگلش ٹیم کے کپتان مائیکل وان مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں اور تین ملکی کرکٹ سیریز کے ایک اہم میچ جو برسبین میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کریں گے وہ آسٹریلیا میں جاری تین ملکی کرکٹ سیریز کے پچھلے پانچ میچوں میں زخمی ہ ونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے باوثوق ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیشیز سیریز میں بھی گھٹنے کی تکلیف کے باعث حصہ نہیں لیا تھا اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان یں کہا کہ میں پچھلے پانچ چھ دن کی مسلسل ورزش کے بعد اب مکمل طور پر فٹ ہوں اور ہماری ٹیم دوبارہ اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم فائنل میں پہنچ گئی تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی ان کی انگلش ٹیم میں واپسی یقیناً انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :