آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری

منگل 30 اپریل 2024 13:12

آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈفیصل آباد میں بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گذشتہ روز دو میچز کھیلے گئے جن کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن محمد سرور رانااوردیگر مہمانان گرامی میں چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئرمحمدعامر، بورڈ ڈائریکٹرز افتخار انصاری، نعمان خالد، علی رانجھا اور راجہ امیرحمزہ شامل تھے۔

پہلے میچ میں میپکو(ملتان) کی ٹیم نے فیسکو (فیصل آباد) کو 40کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لیسکو (لاہور) نے گیپکو(گوجرانوالہ) کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 40کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے ہرایا۔ آج دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ میپکو اور لیسکو کے درمیان جبکہ دوسرا میچ فیسکو اور گیپکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔