Live Updates

پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان

منگل 30 اپریل 2024 16:31

پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے (کل)دو مئی کو کئے جانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کے مطابق پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز خواتین کا میگا سپورٹس ایونٹ ہے جس میں پنجاب کی 19یونیورسٹیز کی 1300خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں، جن میں لاہور سے 11اور دیگر اضلاع سے 8یونیورسٹیز شامل ہیں، پنک گیمز میں کھلاڑیوں کو 50لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، خواتین کے میگا سپورٹس ایونٹ پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مکمل فوکس ہے،کھیلوں میں خواتین کو پہلے اتنی اہمیت نہیں دی جاتی تھیں،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں خواتین کھلاڑی 7 کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری، باسکٹ بال، اتھلیٹکس،ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال شامل ہیں،پنک گیمز کے بہترین 100کھلاڑیوں کو سپورٹس بور ڈ پنجاب منتخب کرکے بین الصوبائی کھیلوں کیلئے تیار کرے گا، ہمارا مشن پورے پنجاب سی500مرد خواتین تیار کرنا ہے، جو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات