کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

منگل 30 اپریل 2024 17:09

کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بیضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس ضمن میں ایجنسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹاف سے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون اور دیگر دو ملازمین کو ایف آئی اے طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ فروخت کرنے والی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں جاری چیکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔