بستیاں بسانے اور صنعتیں لگانے سے ملک میں غربت کا خاتمہ ہوگا، صدر مشرف،بجلی کی پیداوار اور دیگر ترقیاتی عمل میں گیس کی اشد ضرورت ہے اوراس سلسلے میں اقدامات کئے جا رہے ہیں، کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت قائم کی جائے گی، کراچی کو خوبصورت اور جدید ترین شہر بنایا جائے گا، صدر مملکت کا تیسر ٹاؤن کی قرعہ اندازی اور باغ ابن قاسم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 27 فروری 2007 23:40
(جاری ہے)
تیسر ٹاؤن سکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت رہائشی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے پاکستان کے مزید شہروں میں بھی سستی رہائشی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا مقصد شفافیت کے طریقہ کارکو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ تیسر ٹاؤن کی سکیم میں حائل رکاوٹیں دور کرنا آسان کام نہیں تھا۔ گورنر سندھ اورناظم کراچی تحسین کے مستحق ہیں۔ حکومت غریب اور کم آمدنی والے افراد کی حالت بہتر بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ان کی زندگی میں انقلابی تبدیلی آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ہونے والی معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا چاہتی ہے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے پر حکومت توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے پلاٹ حاصل کرنے والے خوش قسمت افراد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ مکان بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنی پوری توجہ غریب اور کم آمدنی والے افراد کی بستیاں بسانے اور صنعتیں لگانے پر دے رہی ہے اس سے پاکستان میں غربت کا خاتمہ ہوگا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت کے ویژن اورپالیسیوں کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ اور بے روزگاری پر قابو پانا ہے اوران کے تحت قابو پایا جا رہا ہے جبکہ موثرپالیسیوں کے باعث غربت کی شرح میں 10 فیصد اور بے روزگاری میں شرح میں 1.5 سے 2 فیصد تک کمی ہوئی ہے اورپالیسیوں کے تسلسل سے غربت اور بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تیسر ہاؤسنگ پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ ڈاکٹرارباب غلام رحیم، وزیرمملکت برائے مذہبی امور ڈاکٹرعامر لیاقت، صوبائی وزراء و مشیران، سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال، نائب ناظم نسرین جلیل، ڈائریکٹر جنرل نادرا اورسندھ حکومت کے دیگر سینئرحکام موجود تھے۔ اس دوران صدرمملکت نے گورنر سندھ اور سٹی ناظم کراچی کی تعریف کی۔ صدرمملکت نے مزید کہا کہ یہ ان کا یقین ہے کہ سرکاری زمین یا تو کم قیمت پر ہاؤسنگ سکیموں کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کی جائے گی یا پھر اسے صنعت کے استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل یونٹس میں ملازمتوں سے غربت میں کمی ہوگی اور عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ جبکہ کلفٹن میں ابن قاسم باغ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ناردرن بائی کراچی کا اگلے ماہ باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دنیا کا خوبصورت اور جدید ترین شہربنائیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ اورسٹی ناظم کو ہدایت کی کہ وہ شہر کوپارک سٹی بنائیں اور اس کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ صدر مشرف نے کہا کہ بجلی کی پیداوار اور دیگر ترقیاتی عمل میں گیس کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 1947 فٹ اونچی دنیا کی بلند ترین عمارت قائم کی جائے گی کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کے منصوبے کے فور کی مکمل سپورٹ کرے گی جبکہ کراچی کا گیس اور بجلی کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.