ملک بھر میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو غیر فعال کرنے اور وکلا کے خلاف کارروائی پر وکلاء آج بھی احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں

بدھ 14 مارچ 2007 12:40

لاہور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار14 مارچ2007) ملک بھر میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو غیر فعال کرنے اور وکلا کے خلاف کارروائی پر وکلاء آج بھی احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا نےسندھ ہائی کورٹ کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ بعدازاں وکلا نے سندھ اسمبلی کی جانب مارچ کیا اور عمارت میں داخل ہونے کوشش کی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں‌ بھی وکلا لاہور ہائی کورٹ اور ڈسٹرک عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں،اورجسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کئے جانے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی طلب کئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وکلا آج نصف گھنٹے کی علامتی بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔۔۔ لاہور میں بھی وکلاء آج بھی احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ پشاور میں بھی وکلا کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وکلا نے احتجاجی جلوس نکالا اور آئیندہ کے لیے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔