پنجاب کے وکلاء نے صدر پرویز کے اقدام کی حمایت کر دی ۔پرویز الٰہی ۔۔صدر مشرف جسٹس افتخار چوہدری کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرتے تو خود مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوجاتے ۔ راجہ بشارت

بدھ 14 مارچ 2007 15:19

لاہور(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار14 مارچ2007) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے وکلا نے صدر مشرف کے آئینی اقدامات کی حمایت کا اعلان کرکے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز یہاں لائرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وکلا نے صدر مشرف کے آئینی اقدامات کی حمایت کا اعلان کرکے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا کہ ا گر صدر مشرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر نہ کرتے تو وہ خود مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوجاتے۔مولانا فضل الرحمان اور قاضی حسین احمد مفاد پرست سیاست دان ہیں جو وکلا ء کو آلہ کار بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا ء کے لائسنس منسوخ کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کردیں گے۔اس موقع پرلائرز کنونشن نے صبا صادق کی مذمتی قرارداد بھی منظور کی جس میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرسماعت آئینی معاملات کو سیاسی رنگ دینے والے وکلا ء اور سیاست دانوں کی مذمت کرتے ہیں۔