لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ‘انڈکس میں 19.76پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 16 مارچ 2007 18:26

لاہور (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار16 مارچ2007 ) سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی کا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 19.76پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 4535.83رہا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 122کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘22کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ‘37کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 63کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل 1کروڑ 97لاکھ 85ہزار 100حصص کا کاروبار ہواجن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم 29لاکھ 68ہزار 500حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 14روپے بڑھ گئی ۔