فیصل آباد، چیف جسٹس کی پیشی میں شرکت کرنے والے وکلاء کے قافلے کو موٹروے انٹرچینج پر روک لیا
جمعہ 16 مارچ 2007 21:07
(جاری ہے)
پولیس کی بھاری فورس صبح سے ہی بار کے مین گیٹ پر موجود تھی جن میں خفیہ ایجنسیاں بھی شامل تھیں۔
وکلاء کی گاڑیوں کے نمبر نوٹ کیے گئے جبکہ سرگودھا روڈ انٹرچینج پر ایس پی لائل پور ٹاؤن محبوب اسلم اور ڈی ایس پی مہر شعیب کی زیر قیادت بھاری نفری نے قافلے کو اسلام آباد جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر وکلاء نے تقریباً تین گھنٹے موٹروے پر دھرنا دیا، زنجیر بنائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر احسن بھون نے وکلاء سے ٹیلیفونک خطاب کیا اور شاندار جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عنقریب لاقانونیت کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔ صدر بار تنویرالرحمن رندھاوا نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈے عدلیہ کی بحالی اورہائیکورٹ بنچ کی تحریک کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر خفیہ والے ویڈیو فلم بناتے رہے اور شرکاء قافلہ کے نام نوٹ کرتے رہے۔ واپسی پر بار میں رانا ثناء اللہ ایم پی اے، شیخ اعجاز احمد ایم پی اے اور صدر بار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی اور ہفتہ کو مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اور کہا کہ لاہور کنونشن میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور حکومتی مداخلت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ میڈیا پر پابندی اور احسن بھون صدر ہائیکورٹ بار اور دوسرے وکلاء کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ عدالتی افسروں سے بھی اپنا رول ادا کرنے کا مطالبہ کیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.