پاکستان چین کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے ، وزیراعظم شوکت عزیز،وزیراعظم کی چین کے سائنس وٹیکنالوجی اور نیشنل ڈیفنس کے نائب وزیر جیانگ یانگ لانگ سے ملاقات

جمعرات 22 مارچ 2007 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مزید مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے ، جمعرات کو یہاں چین کے سائنس وٹیکنالوجی اور نیشنل ڈیفنس انڈسٹری کے نائب وزیر جیانگ یانگ لانگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارہ پاکستان اور چین کیلئے اسٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ چین ایک اہم عالمی طاقت ہے اور پاکستان کو چین کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے ، چین کے نائب وزیر نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے ۔