یوم پاکستان، مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے نظام میں خلل۔ اندرون و بیرون ملک رابطے متاثر

جمعہ 23 مارچ 2007 13:48

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007) یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے نظام میں خلل کے باعث اندرون و بیرون ملک رابطے متاثر ہوئے۔ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ساڑھے بارہ بجے کے قریب اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کا نظام متاثر ہوا۔ جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک رابطے متاثر ہوئے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے نظام میں خلل کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان علی قادر گیلانی نے بتایا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون نظام میں تعطل کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔