صومالیہ، مزاحمت کاروں اور ایتھوپین فوج میں شدید لڑائی ،5 افراد ہلاک

جمعرات 29 مارچ 2007 12:32

موگادیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2007ء) صومالیہ کے دارلحکومت موگادیشو میں مزاحمت کاروں اور ایتھوپین فوج کے درمیان شدید لڑائی میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم مزاحمت کاروں اور ایتھوپین فوج میں شدید لڑائی کے دوران پانچ افراد مار ے گئے۔ایک عینی شاہد نے دو جبکہ ایک نے تین لاشیں دیکھی ہیں۔ایک رہائشی محمد علی حسین نے بتایا کہ اس کے گھر کے سامنے ایتھوپین فوجی پوزیشن سنبھال رکھی ہیں اور علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :