چین اور روس نے 21تجارتی معاہدوں پر دستخط کر دئیے،معاہدوں کے تحت روس آئندہ پانچ سالوں میں چین کو جدید ایم آئی17ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا،چین کو تیل اور گیس کی مسلسل فراہمی کے لئے سائبیریا کے راستے نئی پائپ لائنیں بھی بچھا ئی جائیں گی

جمعرات 29 مارچ 2007 20:47

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2007ء) چین نے روس کے ساتھ 21 تجارتی معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں ۔یہ دستخط ہوجن تاوٴ تین روزہ دورے پر روس کے موقع پر کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے روس کے ساتھ 21 تجارتی معاہدوں پر دستخط کر دئیے ہیں ۔یہ دستخط ہوجن تاوٴ تین روزہ دورے پر روس کے موقع پر کئے گئے ہیں ان معاہدوں کے تحت روس آئندہ پانچ سالوں میں چین کو جدید ایم آئی17ہیلی کاپٹر فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

اس کیساتھ ساتھ چین کو توانائی اور آٹو موبائل کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی منتقل کی جائے گی جبکہ چین کو تیل اور گیس کی مسلسل فراہمی کیلئے سائبیریا کے راستے نئی پائپ لائنیں بھی بچھا ئی جائیں گی ۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے صدور کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں ایران اور شمالی کوریا کے جوہری معاملات کو بات چیت کے ساتھ پر امن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ دونوں ممالک 2009ء میں مریخ پر مشترکہ خلائی مشن بھیجنے کا بھی ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :