پاکستان ریلوے کا پنڈی، کراچی کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 7 اپریل 2007 18:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07 اپریل 2007 ) پاکستان ریلوے نے تین نئی ٹرینوں کی کامیابی کے بعد کراچی اورراولپنڈی کے درمیان پنڈی پنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم شوکت عزیز رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے چلائی جانے والی تین ٹرینوں کی کامیابی کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر راولپنڈی تا کراچی روٹ پر پنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹرین متعارف کروانے کیلئے پاکستان ریلوے نے گراؤنڈ ورک مکمل کرلیا ہے۔

نئی ٹرین کے متعارف ہونے سے راولپنڈی کراچی روٹ پر مسافروں کا لوڈ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر سفری سہولیات مہیا کی جائیں گی ٹرین کا افتتاح رواں ماہ کے آخری ہفتے میں وزیراعظم شوکت عزیزراولپنڈی ریلوے سٹیشن سے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تمام تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ٹرین کا نام پنڈی ایکسپریس رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :