چیف جسٹس کے دورہ پشاور کے موقع پر ملکی وغیر ملکی میڈیا کی بڑی تعداد میں موجودگی ،کئی نجی ٹی وی چینل نے تقریب کی براہ راست کوریج کی

ہفتہ 21 اپریل 2007 23:33

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2007ء) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے دورہ پشاور کی کوریج کے لئے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود رہے اٹک پل سے لے کر چیف جسٹس کی تقریر کے اختتام تک بعض نجی ٹی وی چینل براہ راست نشریات لمحہ بہ لمحہ ناظرین تک پہنچاتے رہے جبکہ ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب کی کوریج سرکاری میڈیا (پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان)نے بھی کی۔