بھارت نے سپر سانک کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔سپر سانک کروز میزائل 290کلومیٹر دور مار کرسکتا ہے‘ 3 سو کلو گرام وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے
اتوار 22 اپریل 2007 14:52
(جاری ہے)
بھارتی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اتوار کے روز ریاست اڑیسہ کی چندی پور ٹیسٹنگ رینج میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک کروز میزائل براہموس کا تجربہ کیا بھارتی وزارت دفاع کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور اس تجربے سے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
سپر سانک کروز میزائل براہموس 290کلومیٹر دور مار کرسکتا ہے اور تقریباً تین سو کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے سپر سانک کروز میزائل بھارت اور روس کے مشترکہ اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اس حوالے سے دونوں ممالک نے 1998ء میں ایک معاہدہ بھی کیا تھا۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ 2001ء میں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 26 فٹ کے اس میزائل کا وزن تین میٹرک ٹن ہے۔ دریں اثناء بھارتی صدر عبدالکلام اور وزیراعظم من موہن سنگھ نے اس کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.