سپریم کورٹ کل سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل ،قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری اور جسٹس افتخار چوہدری کی معطلی کے حوالے سے سماعت کریگی

پیر 23 اپریل 2007 18:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) سپریم کورٹ آف پاکستان منگل کو پاکستان وطن پارٹی ، ڈاکٹر فاروق حسن اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے دائر کردہ صدارتی ریفرنس ، سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل ، قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کی معطلی کے حوالے سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان وطن پارٹی کی طرف سے مسٹر ظفر اللہ ، عدلیہ بچاؤ کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹر فاروق حسن ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے چوہدری اعتزاز احسن ، علی احمد کر ، حامد علی خان ، منیر اے ملک ، پیش ہوں گے جبکہ وفاق کی طرف سے مقبول الہی ملک ایڈووکیٹ، رائے محمد نواز کھرل ، قیوم ملک ایڈووکیٹ ، اٹارنی جنرل آف پاکستان مخدوم علی خان ، محمد ابراہیم ستی ایڈووکیٹ اور صدر پاکستان کی طرف سے شریف الدین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔