چیف جسٹس افتخار چوہدری صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر 9:35 پر وکلاء کے ساتھ سپریم کورٹ پہنچے

منگل 24 اپریل 2007 15:21

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 اپریل 2007) چیف آف پاکستان افتخار محمد چوہدری صدارتی ریفرنس میں پیش ہونے کے لئے منگل کو 9بج کر 35 منٹ پر اپنے وکلاء کے ساتھ سپریم کورٹ پہنچے جہاں پر سپریم کورٹ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں موجود سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور وکلاء نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف آف پاکستان افتخار محمد چوہدری صدارتی ریفرنس میں پیش ہونے کے لئے منگل کو 9بج کر 35 منٹ پر اپنے وکلاء کے ساتھ سپریم کورٹ پہنچے اس موقع پر وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے کارکن ان کی گاڑی کی چھت پر چڑھ گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے چیف جسٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا۔