ارکان پارلیمنٹ کی سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر داخلہ

جمعرات 26 اپریل 2007 16:01

اسلا م آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 26 اپریل 2007) وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ اور وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں متبادل راستہ اختیار کرنے سے کسی رکن قومی اسمبلی کا استحقاق مجروح نہیں ہوتا-جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسد کی تحریک استحقاق کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہاکہ 16 مارچ کا واقع ہے اس دن سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت تھی شاہراہ دستور پر مظاہرے ہو رہے تھے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا تھا کہ وہ وی آئی پیز اور ارکان پارلیمنٹ کا خیال کریں مگر حالات ایسے تھے کہ پتھراؤ بھی ہوا تھا اس لیے راجہ اسد خان کو کہا گیا تھا کہ وہ دوسرا راستہ اختیار کریں اس سے استحقاق مجروح نہیں ہوتا-

متعلقہ عنوان :