جرمنی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا ایران کیخلاف مزید اقدامات کرنے پر اتفاق

جمعرات 3 مئی 2007 11:11

لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 مئی2007) سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی نے ایٹمی پروگرام معطل نہ کیے جانے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری مسئلے پر جرمنی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، روس ، برطانیہ ، چین اور فرانس کا اجلاس لندن میں ہوا۔اجلاس کے بعد برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سلامتی کونسل سے تعاون نہ کرنے پر ایران کے خلا ف تشویش کا اظہار کیاگیا ہے ، تاہم عالمی طاقتیں مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر متفق ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی طاقتیں یورپی یونین اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :