قاضی حسین احمد کی طرف سے کراچی کمپنی میں منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت

ہفتہ 12 مئی 2007 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2007ء) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے کل کراچی کمپنی میں منعقد کئے جانے والے جلسے میں شرکت کیلئے متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد نے آج 13مئی بروز اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے کراچی کمپنی میں منعقد کئے جانے والے جلسہ عام میں شرکت کیلئے متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے گزشتہ روز یہاں چوہدری نثار علی اور عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ۔