صومالیہ‘بم دھماکے میں افریقی یونین کے 4 فوجی ہلاک

بدھ 16 مئی 2007 13:09

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16مئی2007 ) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکے سے افریقی یونین کے 4 امن فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالین فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں افریقی یونین کے چار امن فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب افریقی یونین نے دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔صومالیہ میں اسلامی کورٹ کی حکومت کے خاتمے کے بعد افریقی یونین کی امن فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔ قل ازیں مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے صحت سے متعلق دفتر پر حملہ کیا۔

متعلقہ عنوان :