Live Updates

وکلاء برادری کو اپنی تحریک کومنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،عمران خان

بدھ 23 مئی 2007 16:15

میانوالی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2007ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کی وکالت نہ کررہی ہے بلکہ معزز وکلاء برادری اور اپوزیشن پارٹیز عدلیہ کے کے وقار اور آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے جو عدلیہ کے وقار اور آئین وقانون کی بالادستی تک جاری رہے گی انہوں نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری نے جو تحریک شروع کی ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا اور تمام اپوزیشن پارٹیز چیف جسٹس آف پاکستان کے آئینی معاملہ پر سیاست نہیں کررہی ہے اور نہ ہی سیاست چمکارہی ہیں بلکہ صدر جنرل پرویزمشرف کے غیر آئینی اقدام آمرانہ رویہ اور ڈکٹیٹر شپ کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اور وکلاء برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے وکلاء کی تحریک کی حمایت اور تائید کررہی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویزمشرف اقتدار کو طول دینے اور گرفت مضبوط کرنے کے لیے ریاست کے تمام اہم ترین اداروں پر شب خون مار کر اپنے تابع کرنے کے درپے ہیں مگر ہم ایسا نہ ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویزمشرف نے ایک حکومتی ریلی کو خطاب کرکے آئین کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور ان کا وزیر اعلی پنجاب کے شو میں شرکت سے ثابت ہوچکا ہے ان کی موجودگی شفاف منصفانہ اور آزادانہ الیکشن کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ ابھی سے دھاندلی کے منصوبے بتائے جارہے ہیں جبکہ یورپین ممالک بھی صدر جنرل پرویزمشرف کی آمرانہ پالیسیوں اور وردی پر کھل کر تحفظات ک اظہار کردیا ہے اب صدر جنرل پرویزمشرف کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر وردی اتار کر آزادانہ الیکشن کمیشن مقرر کرکے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو حکمران جماعت اور صدر جنرل پرویزمشرف کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ذریعے تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کرائی گئی اور پھر اسلام آباد میں کراچی میں کامیاب دہشت گردی پر جشن منایا گیا میں نے انٹر نیشنل دہشت گرد الطاف حسین کے خلاف لندن کے اندردہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے ہم ورک مکمل کرلیا ہے ٹونی بلیئر عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی توباتیں کرتے پھرتے ہیں اور ایک انٹر نیشنل دہشت گرد الطاف حسین کولندن پناہ دیکر کاروائی نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے ٹونی بلیئر کو بارہ مئی کو کراچی کے اندر خطرناک اور تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے ثبوت میں فراہم کرونگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات