Live Updates

عمران خان ‘الطاف حسین کیخلاف مقدمہ دائر کرنیکی تیاری کرنیوالی وکلاء ٹیم سے ملاقات کیلئے جلدبرطانیہ جائینگے

جمعہ 25 مئی 2007 14:21

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 مئی2007 ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کیلئے تیاری کرنے والی وکلاء ٹیم سے ملاقات کیلئے بہت جلد لندن روانہ ہونگے۔ کراچی سے اہم ثبوت اکٹھے کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف لاہور کے صدر شبیر سیال نے بتایا کہ عمران خان دہشت گردی کے واقعات میں الطاف حسین کے ملوث ہونے کیلئے ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں اس سلسلہ میں کراچی سے اہم ثبوت بھی اکٹھے ہو چکے ہیں اور جلد عمران خان برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کیلئے تیاری کرنے والی وکلاء ٹیم سے بھی ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو نگے تا کہ جتنی جلدی ہو سکے یہ مقدمہ دائر کر دیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات