فحاشی و عریانی کے خاتمے کیلئے بدکاری کے مراکز کے خلاف کاروائی کی جائے گی، مولانا عبدالعزیز

جمعہ 25 مئی 2007 16:17

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 مئی2007) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ فحاشی و عریانی کے خاتمے کیلئے بدکاری کے مراکز کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اس میں ملوث افراد کو لال مسجد میں لاکر شریعت کے مطابق سزا ئیں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جمعہ کے خطبہ میں مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ انہیں جہاں بھی بد کاری کے مراکز کی اطلاع ملی وہاں از خود کاروائی کرتے ہوئے ایسے افراد کو اٹھا کر لال مسجد میں لایا جائے گا اور شریعت کے مطابق سنگسار کرنے و کوڑے لگانے یا ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حکومت سے کئے گئے مطالبات کے پورے ہونے اور شرعی نظام کے نفاذ تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :