امن کی پیشکش کیلئے گیند اسرائیلی کورٹ میں پھینک دی ہے۔ اسماعیل ھانیہ

جمعہ 1 جون 2007 11:26

غزہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 جون 2007) فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھانیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے جنگ بندی کی تجویز پیش کر کے گیند اسرائیلی کورٹ میں پھینک دی ہے- غزہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن کی فضاء قائم ہو، لیکن اسرائیل ہمیشہ امن اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے لیے جارحیت کا مرتکب ہوتا رہا ہے- ھانیہ نے کہا کہ ان کے اور صدر محمود عباس کے درمیان ملک کے داخلی معاملات کے حل کے لیے مکمل ہم آہنگی موجود ہے- ایک سوال کے جواب میں فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مصر نے فلسطین کے اندرونی معاملات کے حل میں مدد کی ہے اور وہ حالات کو مزید بہتر بنانے میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے- فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بند کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے- مجاہدین کے حملے روکے جاسکتے ہیں- تاہم مجاہدین کے حملے اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہیں-

متعلقہ عنوان :