تربت اور مند سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 90پاکستانی گرفتار،فارن ایکٹ کے تحت 5 بنگالیوں کو بھی دھر لیا گیا

ہفتہ 2 جون 2007 18:56

تربت ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 جون 2007) بلوچستان کے علاقو ں تربت اور مند میں غیر قانونی طو رپر ایران میں داخل ہونے پر 90پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت اور مند میں پولیس نے مختلف علاقوں چھاپوں کے دوران90افراد کو اس گرفتار کرلیا جب وہ غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایرا ن میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران تفتان لیویز نے فارن ایکٹ کے تحت 5بنگالی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار پاکستانی و بنگالی باشندوں کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :