کفیلہ صدیقی پراسرار ہلاکت کیس، وزیراعظم نے وزیر مملکت شاہد جمیل سے استعفیٰ طلب کرلیا

پیر 11 جون 2007 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کی پراسرار موت میں مبینہ ملوث وزیر مملکت برائے مواصلات شاہد جمیل قریشی سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شوکت عزیز نے وزیر مملکت برائے مواصلات شاہد جمیل قریشی جن پر پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کی اپراسرار موت میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کا الزام ہے سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اس حوالے سے کافی برہم تھے انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے تاہم اس بارے میں وزیر مملکت برائے مواصلات شاہد جمیل قریشی نے بتایا ہے کہ ان کی وزیراعظم شوکت عزیز سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے تاہم انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ان سے طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کفیلہ صدیقی کو وزیر مملکت برائے مواصلات انجینئر شاہد جمیل قریشی گزشتہ روز اپنی گاڑی میں شدید علیل حالت میں پمز ہسپتال لائے تھے جہاں وہ دم توڑ گئی۔ کفیلہ صدیقی کے بھائی کی درخواست پر تھانہ شالیمار پولیس نے وزیر مملکت کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے پی ایس اور خانسامہ کو گرفتار کر کے تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :