پاکستان بیت المال کے بورڈ آف گورنرز میں تبدیلی کا فیصلہ‘ سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی

جمعرات 14 جون 2007 16:14

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جون 2007) وزارت سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارے بیت المال کے بورڈ آف گورنرز میں تبدیلی کا فیصلہ‘ سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت سوشل ویلفیئر نے بیت المال کے بورڈ آف گورنرز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئے عہدیداران کا تقرر کیا جائے گا وزارت موجودہ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ بورڈ کی وجہ سے وزارت کی جانب سے انسانی بھلائی کے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملد رآمد میں تاخیر ہورہی ہے جس کی وجہ سے بورڈ میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ فوری امداد کے ہزاروں کیسز سرخ فیتے کا شکار ہورہے ہیں یا پھر متاثرہ افراد تک امداد صحیح طریقہ سے نہیں پہنچ رہی ہے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں وفاقی وزیر کو بورڈ کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے منظوری مانگی گئی ہے اس وقت سیکرٹری نعیم خان بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ہیں ذرائع کے مطابق بیت المال سے مستحق افراد کو امداد دینے کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے کئی مریض امداد ملنے سے قبل ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کئی کئی ماہ امداد کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نئے طریقہ کار کے مطابق ایک تو اسے شارٹ کیا جارہا ہے دوسرا حتمی منظوری کے اختیارات صوبوں کو دیئے جارہے ہیں جہاں سے یہ اختیارات محکمہ بیت المال کے متعلقہ ریجن کے ڈائریکٹرز کو منتقل کردیئے جائین گے جس سے مستحق افراد کو امداد حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اس سے قبل یہ سارے اختیارات وفاقی محکمہ اور وزارت کو حاصل تھے۔

متعلقہ عنوان :